Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

وزیر توانائی نے سولر انرجی سکاکا سٹیشن کا افتتاح کردیا

وزیر توانائی نے اس موقع پر دل کو چھونے والی باتیں کہیں- (فوٹو الاخباریہ)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جمعرات کو سکاکا سولر انرجی سٹیشن کا افتتاح کردیا- انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں شمسی توانائی کے سات نئے منصوبوں کے  معاہدوں پر دستخط  بھی کیے-
عاجل اور سبق ویب سائٹس کے مطابق وزیر توانائی نے اس موقع پر بڑا موثر اور مختصر خطاب کیا- انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے دل کو چھو دینے والی باتیں کہیں-
وزیر توانائی نے شاہ سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’لن انساک یا سلمان‘ جبکہ انہوں نے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ ’لن انساک یا محمد‘-
وزیر توانائی کے یہ دونوں جملے  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے-  انہوں نے شاہ سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا تھا کہ ’اے سلمان میں آپ کو کبھی نہ بھول سکوں گا‘- ’اے محمد میں تمہیں کبھی فراموش نہ کرسکوں گا‘-  انہوں نے کہا کہا کہ اگر آپ توانائی کے شعبے کو سہارا نہ دیتے اگر آپ میرا ساتھ نہ دیتے، اگر آپ مجھے موقع نہ دیتے تو آج جو کامیابی ملی ہے وہ کبھی نہ ملتی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: