Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کرنے والے تین پاکستانی گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے نقدی اور منشیات ضبط ہوئے ہیں۔ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹنے والے تین پاکستانی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’گرفتار افراد عمر کی تیسری دہائی میں ہیں اور انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’گرفتار شدگان اپنے دو ہم وطن جن میں سے ایک اقامہ ہولڈر تھا جبکہ دوسرا غیر قانونی مقیم تھا، کے گھر خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کر کے داخل ہوگئے‘۔
مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کی رہائش سے نقدی اور منشیات ضبط کی گئی ہیں، تمام افراد کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی ابتدائی کارروائی کی گئی ہے جس کی تکمیل پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

شیئر: