Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جبل احد پر لائٹنگ پروجیکٹ آخری مرحلے میں

مدینہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ جبل احد کی لائٹنگ ماحول دوست ہوگی۔ ( فوٹو میونسپلٹی)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جبل احد‘ پر لائٹنگ کا پروجیکٹ آخری مرحلے میں ہے۔ جبل احد کی لائٹنگ ماحول دوست ہوگی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے ترجمان احمد المالکی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جبل احد لائٹنگ کے بعد روشن روشن نظر آئے گا البتہ بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لیا جائے گا۔ بجلی 75 فیصد تک کم خرچ ہوگی۔ 

لائٹنگ کا تصور پہاڑکی چوٹیوں پر سورج طلوع ہونے سے لیا گیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)

انہوں نے کہ جبل احد کی لائٹنگ کا پروجیکٹ جمالیاتی ہنر کا شاہکار ہوگا جو پہاڑ کے قدرتی حسن اور رات کے وقت روشنی کے فن کا سنگم لگے گا۔ لائٹنگ کا تصور پہاڑوں کی چوٹیوں پر سورج طلوع ہونے کے منظر سے اخذ کیا گیا ہے۔
جبل احد سیرت طیبہ کے لازوال تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں اسلام کے  ابتدائی عہد میں اہم واقعات پیش آئے اور اسلامی تاریخ کا اہم معرکہ ہوا تھا۔ 

جبل احد مدینہ منورہ  کے شمال میں واقع ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر میونسپلٹی)

مدینہ منورہ کے زائرین جبل احد کی زیارت کو اپنے پروگرام میں شامل رکھتے ہیں۔ یہاں کئی تاریخی مقامات ہیں اس میں شہدائے احد کا قبرستان ہے۔ یہاں میدان سید الشہدا تاریخی مقام بھی واقع ہے۔
جبل احد مدینہ منورہ  کے شمال میں واقع ہے۔ اس کی لمبائی سات کلو میٹر اور چوڑائی دو سے تین کلو میٹر کے لگ بھگ ہے اور یہ 350 میٹر اونچا ہے۔  

شیئر: