Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

الخرمہ میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی قطاریں

’صحتی ایپ پر وقت نہیں مل رہا جبکہ لوگ رمضان المبارک سے پہلے ویکسین لگوانا چاہتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
الخرمہ میں کورونا ویکسین لگوانے کے خواہشمندوں کی بھیڑ لگی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الخرمہ میں ویکسین مراکز میں بھیڑ کے باعث رہائشیوں کو صحتی ایپ میں وقت نہیں مل رہا۔
الخرمہ کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا ویکسین مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے نیز زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے وقت دیا جائے‘۔
’اس وقت صحتی ایپ پر کسی بھی مرکز میں وقت نہیں مل رہا جبکہ لوگ رمضان المبارک سے پہلے ویکسین لگوانا چاہتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ الخرمہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں کورونا ویکسین لگوانے کے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ اس وقت بھی ہوا جب وزارت صحت نے رمضان المبارک میں عمرے کو ویکسین سے مشروط کردیا ہے۔

شیئر: