گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے- (فوٹوعرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز 2 ہزار سے زیادہ سامنے آنے لگے ہیں - جمعرات یکم اپریل کو نئے کیسز 2315 رہے جبکہ 2 افراد کی موت واقع ہوئی اسی طرح صحت یاب افراد 2435 رہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے اعلامیے میں بتایا ہے کہ کورونا سے جمعرات کو دو افراد کی موت کے بعد اب تک کووڈ 19 سے اموات کی تعداد 1499 ہوچکی ہے اسی طرح 2435 افراد صحت یاب ہوئے اس طرح کل افراد کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 790 ہوچکی ہے- کورونا کے 2315 نئے مریضوں کے بعد اب کل تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 759 ہوگئی ہے-
اب تک کورونا سے 1499 اموات ہوچکی ہیں- (فوٹو وام)
اماراتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 37 ہزار 240 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں-
اماراتی وزارت صحت نے شہریوں اور غیرملکیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کریں-