مملکت: کورونا کے 590 نئے کیسز، سب سے زیادہ مریض ریاض میں
جمعرات 1 اپریل 2021 16:56
انتہائی تشویشناک صورتحال میں 699 مریض ہیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ نئے کیسز500 سے زیادہ سامنے آرہے ہیں- جمعرات یکم اپریل کو کووڈ 19 کے نئے کیسز 590 سامنے آئے، صحت یاب افراد کی تعداد 386 رہی جبکہ 7 افراد کی موت نئے کورونا کے باعث ہوئی-
اخبار 24 اور سبق کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 590 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب کل تعداد3 لاکھ 90 ہزار 597 ہوچکی ہے جبکہ 7 اموات کے بعد کل تعداد 6676 ہوگئی- صحت یاب افراد کی تعداد 386 رہی اس طرح کورونا سے صحت پانے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار 469 ہوگئی ہے-
وزارت صحت نے بتایا کہ اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 5452 ہے جبکہ 699 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں-
نئے کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں (238) رہے جبکہ مکہ مکرمہ میں 111، منطقہ شرقیہ میں 84، مدینہ منورہ میں 34، حدود شمالیہ میں 30، حائل میں 22، قصیم یں 18، عسیر میں 17، تبوک میں 12، جازان میں 10ِ، نجران میں 7، الجوف میں 4 اور الباحہ میں 3 مریض ریکارڈ پر آئے-
وزارت صحت نے ایک بار پھر کہا ہے کہ باہر جاتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں