Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دنیا بھر میں موسم بہار کے رنگ دیکھیے کیمرے کی آنکھ سے

بہار کی آمد نے دنیا کے مختلف حصوں میں ہر طرف رنگا رنگ پھول بکھیر دیے ہیں۔ سرسبز میدان، درختوں پر نیلے پیلے پھول اور خوشگوار فضا بہار کی آمد کا پیغام دے رہی ہے۔ روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھیے دنیا بھر سے موسم بہار کے دلکش مناظر۔۔۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کو موسم بہار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

جاپان میں چیری بلاسم کے درخت انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں۔

برطانیہ میں سخت سردی اور برفباری کے بعد شہریوں کو اب موسم بہار انجوائے کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

بہار میں پرندوں چہچہاہٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھی اس موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

موسم بہار میں جاپان کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔

برطانیہ کے مشہور رائل بوٹانک گارڈن میں رنگوں کی بہار ہے۔

سپین میں آڑو کے درخت پر گلابی پھول خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔ 

شیئر: