Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

جمعرات کو تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان

سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ الاحسا میں ہوگا(فوٹو عاجل)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات یکم اپریل کو سعودی عرب کے موسمی حالات کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیا ن میں کہا ہے کہ جمعرات کو حائل، القصیم اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ ریجنوں کے مشرقی مقامات اور مشرقی ریجن کے شمالی علاقہ جات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا وقتا فوقتا بارش بھی ہوگی۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ الاحسا میں ہوگا اور سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ طریف میں رہے گا۔

شیئر: