Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کورونا کے نئے مریض 500 سے زیادہ، ایکٹیو کیسز بھی بڑھ گئے

چھ  ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز پیر کو تیسرے دن بھی 500 سے زیادہ سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آرہے تھے۔ چھ  ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’پیر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 541 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 357 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 656 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چار ہزار 906 ہو گئی ہے جن میں سے 674 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 217 ہے جبکہ  الشرقیہ میں 108 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اب تک تین لاکھ 88 ہزار 866 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

مکہ ریجن میں 86، القصیم ریجن میں 25، حائل ریجن میں 22،  الحدود الشمالیہ ریجن میں 20، مدینہ منورہ ریجن میں 18، عسیر ریجن میں 16 ، تبوک ریجن میں 11 ، جازان ریجن  ریجن میں سات، الجوف ریجن میں چھ، نجران ریجن میں تین جبکہ الباحہ ریجن میں دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 88 ہزار 866 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 77 ہزار 304 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: