Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025

پیر کو سب سے کم اور سب سے زیادہ درجہ حرارت کہاں

تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ان کا سلسلہ مکہ تک پھیل جائے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے پیر 29 مارچ کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ پیر کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور ان کا سلسلہ مکہ مکرمہ تک پھیل جائے گا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ ہواؤں سے ریاض اور الشرقیہ ریجنوں کےعلاوہ عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک بھی متاثر ہوں گے۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ تیز ہواؤں سے تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے ساحل متاثر ہوں گے۔ سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔  
قومی مرکز نے بتایا کہ پیر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36 مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ القریات میں ہوگا۔ 

شیئر: