Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 30 ہزار خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں سامنے آئی ہیں( فوٹو العربیہ) 
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 21  سے 27 مارچ تک ایک ہفتے کے دوران بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 30 ہزار 306 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں نو ہزار915 ریاض ریجن، مکہ مکرمہ ریجن میں سات ہزار 222 جبکہ مشرقی ریجن میں چار ہزار 112 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
قصیم میں دوہزار 375 ،  مدینہ منورہ میں ایک ہزار697 اور الجوف میں ایک ہزار241  خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
تبوک ریجن میں 861، باحہ میں 746، عسیر میں 676، حدود شمالیہ میں 606، حائل میں 597، جازان ریجن میں 181 اور نجران ریجن میں 77 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی  کہ وہ متعلقہ اداروں کی ہدایات اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ 

شیئر: