Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

تین شہروں میں مزید آٹھ مساجد عارضی طور پر بند

کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعود وزارت اسلامی امور نے کورونا کے مصدقہ کیسز سامنے آنے پر مملکت کے تین شہروں کی آٹھ مساجد کو عارضی طور پر بند کیا ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق گزشتہ 48 دنوں میں مملکت کے مختلف شہروں میں اب تک 381 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعدانہیں عارضی طورپربند کیا گیا جبکہ سینیٹائز کرکے 364 مساجد کو کھول دیا گیا۔ 
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ سنیچر کو قصیم ریجن کی چار مساجد جبکہ مکہ مکرمہ ریجن کی تین اور ابھا ریجن کی ایک مسجد میں کورونا کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔ 
واضح رہے وزارت اسلامی امور کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کیاجائے۔
اس ضمن میں صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول کو مدنظر رکھاجائے۔ مساجد میں آنے والے ماسک لازمی طورپر استعمال کریں جبکہ ہر نمازی اپنی ذاتی جائے نماز لے کر آئے۔ 
بعض مساجد میں لوگوں نے ڈسپوزایبل جائے نمازیں رکھی ہوتی ہیں تاکہ وہ افراد جن کے پاس جائے نماز نہ ہو وہ انہیں استعمال کرسکیں۔ 

شیئر: