Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

چار علاقوں میں مزید 9 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 47 روز کے دوران 373 مساجد بند کی گئی ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے چار علاقوں میں 9 نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر 9 مساجد عارضی طور پر بند کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 47 روز کے دوران 373 مساجد عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے 357 کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے۔
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ جمعے کو جو 9 مساجد بند کی گئی ہیں ان میں سے چار کا تعلق قصیم ریجن، تین کا ریاض ریجن، ایک کا تبوک اور ایک کا الجوف ریجن سے ہے۔
قصیم میں چار، ریاض میں تین جبکہ تبوک اور الجوف میں ایک، ایک نمازی کورونا میں مبتلا  پائے گئے ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے بیان میں کہا کہ جمعے کو دس مساجد بحال کی گئیں ان میں سے چار کا تعلق ریاض، دو کا جازان، دو کا حدود شمالیہ اور ایک، ایک کا نجران اور تبوک سے ہے۔ 
وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے اثرات سے خود ہی کو نہیں  بلکہ دوسروں کو بھی  بچانے کا خیال رکھیں۔
اگر وہ اپنے اندر وائرس کے اثرات محسوس کریں تو نماز کے لیے مسجد کا رخ نہ کریں بلکہ گھر ہی میں نماز ادا کرلیں۔ 

شیئر: