Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ایران میں حکومت مخالف آن لائن مظاہروں میں اضافہ

ملک گیر مظاہروں کی وجہ سے ایران کو سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سامنا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
العریبہ نیوز چینل کے مطابق ایران میں حکومت کے خلاف چلائی جانے والی آن لائن مہم ’اسلامی جمہوریہ نامنظور‘ نے علما کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔
موجودہ حکومت کے خلاف مارچ میں شروع کی جانے والی مہم نے حالیہ دنوں میں 600 سے زائد حکومت مخالف ایرانیوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جن میں سیاسی کارکن، فنکار، کھلاڑی اور ماہرین تعلیم شامل ہیں۔
اس مہم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ’موجودہ حکومت ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔‘ اس تحریک کی حمایت کرنے والوں میں سے اکثر مہم کے دوران ہلاک ہونے والوں کے رشتہ دار ہیں۔
ایران کو جاری سیاسی انتشار اور عدم استحکام کا سامنا ہے، جس  کی وجہ سے قائدین باضابطہ رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

شیئر: