Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

نکاح کے قوانین، ملازمت کے نئے نظام کی وضاحت اور لازمی ویکسین سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کیا ہوا؟

سعودی عرب نے یمن میں بحران کے خاتمے کا فارمولا پیش کیا ہے جسے سعودی کابینہ نے قیام امن کی سنجیدہ کوشش کہا ہے تو دوسری جانب عالمی برادری کی جانب سے اس فارمولے کی پذیرائی کی گئی ہے۔ 
 دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکہ نہیں بلکہ چین ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں سعودی افواج چھٹے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت میں ورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کئی شعبوں میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔ 
ملازمت کے نئے نظام میں کے بارے میں مزید وضاحت جاری کی گئی جبکہ اس کے علاوہ توکلنا ایپ میں بھی اب ڈیجیٹل اقامے کا اجرا کردیا جائے گا۔

ولی عہد کا گرین سعودیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقدامات کا اعلان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دو نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
 سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اقدامات کا مقصد ایک واضح روڈ میپ کی وضاحت ہے جو کہ سیارے کو محفوظ رکھے گا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی اہداف کے حصول  میں نمایا ں کردار ادا کرے گا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

سعودی معیشت میں رواں سال مثبت گروتھ رہے گی، امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی

امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے کہا ہے کہ سعودی معیشت میں رواں سال مثبت گروتھ کی طرف لوٹنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے اور عالمی معیشت کے کورونا سے باہر نکلنے سے مالی خسارہ کم ہو جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 سے 2024 تک سعودی عرب کی حقیقی جی ڈی پی کی اوسط شرح اوسطاً 2.3 فیصد متوقع ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’رمضان کے دوران مساجد میں باجماعت نمازوں پر پابندی ممکن ہے‘

سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں انتہائی نگہداشت کے شعبے کے پروفیسر ڈاکٹر ناصر توفیق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث رمضان کے دوران مساجد میں باجماعت نمازیں عارضی طور پر معطل کیے جانے کا فیصلہ ممکن ہے‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر توفیق نے کہا کہ ’اس کا امکان ہے کہ مساجد میں باجماعت نمازیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں تاہم نہیں چاہتے کہ طویل عرصے تک لوگوں کو مساجد جانے سے روکا جائے‘۔  

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

منی لانڈرنگ پر 11 غیر ملکیوں اور 2 سعودیوں کو 51 برس قید

پراسیکیوشن جنرل نے گیارہ غیر ملکیوں اور 2 سعودیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہونے پرمجموعی طورپر 51 برس قید اور 176 ملین واپس لوٹانے کا حکم صادر کردیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ادارہ میں عرب ملک سے تعلق رکھنے والے 11 غیر ملکیوں اور دو سعودیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیاگیا تھا جس کی تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ ملزمان کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات درست ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

’یمن میں جنگ بندی کا فارمولہ قیام امن کی سنجیدہ کوشش ہے‘

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا فارمولہ قیام امن کی سنجیدہ کوشش ہے۔
یمنی بحران کے سیاسی حل کا فارمولہ سابقہ مذاکراتی ادوار کا خلاصہ اور حاصل ہے  جس کے ذریعہ یمنی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شاہ سلمان نے سالانہ امتحانات عید سے قبل مکمل کرانے کا فرمان جاری کردیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سالانہ امتحانات عید الفطر سے قبل مکمل کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا-
رواں تعلیمی سال  1442ھ کے تمام امتحانات عید الفطر کی تعطیلات شروع ہونے سے قبل مکمل کرلیے جائیں گے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہی فرمان کے بموجب پرائمری سکولوں کے امتحانات منگل یکم رمضان 1442ھ مطابق 13 اپریل  2021 سے شروع ہوں گے جبکہ پرائمری سکولوں اور نرسری کے طلبہ و طالبات کی تعطیلات کاآغاز 10 رمضان  1442ھ مطابق  22 اپریل 2021 جمعرات کے بعد ہوگا-

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی: آرامکو

سعودی آرامکو کے سی ای او امین الناصر نے کہا ہے کہ انجینیئرنگ اقدامات کی بدولت سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 13 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ مستقبل میں تیل کی طلب میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الناصر نے کہا کہ  تیل منڈی کے حوالے سے پرامید ہیں۔ 2020 کے دوران دنیا کی کسی بھی شراکتی کمپنی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تیل کی تقسیم کا اعزاز سعودی آرامکو کے حصے میں آیا ہے۔ 
انہوں نے کہا  کہ 2021 کے آخر تک تیل کی یومیہ پیداوار 99 ملین بیرل تک پہنچ جائے گی۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

توکلنا ایپ پر بھی ڈیجیٹل اقامے کا اجرا ہوگا

توکلنا ایپ میں بھی اب ڈیجیٹل اقامے کا اجرا کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق توکلنا پر ڈیجیٹل اقامہ سرکاری دستاویز شمار کیا جائے گا جسے دکھانے بعد کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ملازمت کے نئے نظام میں کارکنوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے نئے قانون سے متعلق دو اہم سوالات کا جواب دیے ہیں۔
وزارت سے پوچھا گیا تھا کہ ملازمت کا معاہدہ نہ رکھنے والے کارکن بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے اور کیا ملازمت کا نیا قانون ایسے کارکنان پر بھی لاگو ہوگا جن کی ملازمت کے معاہدے ختم ہوگئے ہیں۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ملازمت کے نئے نظام میں غیر ملکی کارکنان کے لیے شرائط

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے نئے نظام سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔
ملازمت کے نئے معاہدے میں دونوں فریقوں آجر اور اجیر سے متعلق شرائط متعین کی گئی ہیں۔
 اخبار 24 کے مطابق وزارت افراد ی قوت نے غیر ملکی کارکن سے متعلق تین شرائط مقرر کی ہیں۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

دنیا کی ٹاپ ٹین افواج میں سعودی عرب چھٹے نمبر پر

’ملٹری ڈائریکٹ‘ نے دنیا بھر کی افواج کے حوالے سے ٹاپ کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکہ نہیں بلکہ چین ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں سعودی افواج چھٹے نمبر پر ہیں۔
 چین، امریکہ، روس، انڈیا اور فرانس کے بعد سعودی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج مانا گیا ہے۔ مملکت کے بعد جنوبی کوریا، جاپان، برطانیہ اور جرمنی کی افواج کا نمبر ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

ریستوران، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر کے کارکنان کے لیے ویکسین لازمی

سعودی وزارت بلدیات و دیہی امور نے ریستوران، کیفے، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر کے کارکنان کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس کے بغیر انہیں ڈیوٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی پر عمل درآمد 13 مئی 2021 یکم شوال سے شروع ہوگا۔ 

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

غیر ملکیوں کے لیے نکاح کے قوانین اور شرائط

غیر ملکیوں کے لیے نکاح رجسٹرار کے دفتر میں جا کرنکاح کرانا پڑتا ہے جس کے لیے پیشگی وقت حاصل کیا جاتا ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

شیئر: