فرانس کا بحری بیڑا چارلس ڈیگال ابو ظبی پہنچا ہے تاکہ خطے کے پانیوں میں 'گھومنے کی آزادی کا مظاہرہ' اور داعش کے خلاف مہم کا حصہ بن سکے۔
عرب نیوز کے مطابق فرانس کی بحریہ کا یہ بحری بیڑا منا زید بندرگاہ پر رکا ہے۔ اس میں تین فریگیٹز (یا جنگی جہاز)، ایک آبدوز اور ایک ایندھن بھرنے کا جہاز شامل ہے۔
چارلس ڈیگال کے جہاز کی متحدہ عرب امارت کے شہر میں آمد چار ماہ کی تعیناتی کا حصہ ہے جو کہ مشرقی بحیرہ روم، بحیرہ احمر، بحر ہند اور خلیج عرب کے لیے ہے۔
اس تعیناتی کو 'کلیمن سو 21' کا نام دیا گیا ہے جس میں داعش کے خلاف آپریشن شامل ہے۔
ابو ظبی کی بندرگاہ پر آنے والے بحری بیڑے میں یونان اور بیلجیئم کے فریگیٹز اور امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس پورٹر بھی شامل ہے۔
ریئر ایڈمرل مارک اوس دات کا کہنا تھا کہ ’کلیمن سو 21 کی تعیناتی کا اصل مقصد دہشت گردی اور داعش کے خلاف لڑنا ہے۔‘ ’ہم فرانس اور یورپ کے لیے اہمیت کی حامل اہم جگہوں پر بھی تعینات ہیں جہاں فرانس، یورپ اور اتحادیوں کے مفادات کو خطرات لاحق ہیں۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک وجہ ہے جس سے عدم استحکام پھیل سکتا ہے اور ہر کسی کو بحری جہازوں کے گھومنے کی آزادی کی اہمیت کا اور سمندر سے کارروائی کرنے کی اہمیت کا بتایا جا سکتا ہے۔‘
ایران اور اس کے پراکسیوں پر جزیرہ نما عرب کی مصروف ترین شاہراہوں پر حملے کرنے کا الزام ہے۔