Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

امالا منصوبے نے نایاب معمر درختوں کو  تباہ ہونے سے بچالیا

حالیہ سیلاب نے 100 سے زیادہ درختوں کو اکھاڑ دیا تھا- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے ایک بڑے سیاحتی منصوبے امالا کے ذمہ داران نے سو سے زیادہ  نایاب معمر درختوں کو  تباہ ہونے سے بچالیا- 
العربیہ نیٹ کے مطابق امالا پروجیکٹ کے ایک اعلی عہدیدار ڈیوڈ ویٹکنز نے بتایا کہ حال ہی میں ضبا کے علاقے میں آنے والے سیلاب نے سو سے زیادہ نایاب درخت اکھاڑ دیے تھے- سیلاب کے دھارے سے یہ درخت وادی داما، وادی طلح اور وادی العین الزرقا میں لے جاکر پھینک دیا تھا- 

امالا پروجیکٹ 4155 مربع کلو میٹر پر قائم کیا جارہا ہے- (فوٹو العربیہ)

ڈیوڈ ویٹکنز نے کہا کہ تبوک الخضرا تنظیم اور ٹھیکے داروں نے ایک ٹیم تشکیل دی- جس نے متاثرہ مقامات کا سروے کیا- پتہ چلا کہ  133 نایاب درخت سیلاب کے دھارے میں آگئے ہیں- ان میں سے بعض درخت سیکڑوں برس پرانے تھے- انہیں دوبارہ لگانے کا پروگرام بنایا گیا- 
133 درختوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا یا ایسے مقامات پر انہیں دوبارہ لگایا گیا جہاں ان کی افزائش کے امکانات یقینی  تھے- 
یاد رہے کہ امالا پروجیکٹ 4155 مربع کلو میٹر کے رقبے پر قائم کیا جارہا ہے- متاثرہ درخت ’السمر کے نام سے معروف ہیں ان میں سے 80 فیصد ایسے  ہیں جن کی عمر سو برس سے زیادہ  ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: