Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ولی عہد کا اماراتی نائب صدر سے اظہار تعزیت

سعودی ولی عہد نے شیخ حمدان آل مکتوم کی وفات پر اماراتی نائب صدر سے اظہار تعزیت کیا۔ 
سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع  شہزادہ محمد بن سلمان  نے جمعرات کو متحدہ  عرب امارات کے نائب صدر  شیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے  شیخ حمدان بن راشد آل مکتوم کی وفات پران کے  برادرشیخ محمد بن راشد آل مکتوم سے اظہار تعزیت کیا- انہوں نے  شیخ حمدان  کے لیے  مغفرت و رحمت کی دعا کی- 
شیخ محمد بن راشد نے پاکیزہ ، برادرانہ  جذبات کے اظہار پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا- 
 

شیئر: