Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دوست کے والد کو بچانے کی کوشش کرنے والا نوجوان ڈوب گیا

بزرگ کو بچانے کے لیے نوجوان نالے میں کود گیا۔ (فوٹو: سبق)
قنفذہ میں اپنے دوست کے والد کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے ایک 30 سالہ شہری جان کی بازی ہار گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان علی البطاشی اپنے دوست کے والد کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے خود نالے میں  ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر اور شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم اس وقت تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’ڈوبنے والے نوجوان نے اپنے دوست کے والد کو درخت کی شاخ کو پکڑے ہوئے دیکھا۔‘
شہری دفاع کے مطابق ’بزرگ کو بچانے کے لیے وہ نالے میں کود گئے مگر درمیان میں ایک گہرا گڑھا تھا جس میں وہ ڈوب گئے۔‘
نوجوان کی لاش کو نکالا گیا ہے اور اسے قریبی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے گھروالوں کے حوالے کیا جائے گا۔

شیئر: