Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں خواتین کے لیے پہلا علیحدہ ساحل کہاں بنے گا

بلدیاتی کونسل کے چیئرمین نایف الدویش نے کہا کہ خواتین کے لیے پہلا علیحدہ ساحل سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے ( فوٹو سیدتی)
الجبیل انڈسٹریل سٹی کی بلدیاتی کونسل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ’جبیل میں خواتین کے لیے پہلا علیحدہ ساحل کورنیش سی فرنٹ کے شمال میں بنایا جائے گا۔‘
سیدتی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیاتی کونسل کے چیئرمین نایف الدویش نے کہا کہ ’خواتین کے لیے پہلے علیحدہ ساحل کا ڈیزائن تیار ہوچکا ہے۔ اس پر نوے روز کے اندر کام شروع کر دیا جائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ ہمارے سیاحتی منصوبوں میں سے ایک ہوگا۔ بلدیاتی کونسل نے اس حوالے سے پانج سالہ منصوبہ تیار کرلیا ہے۔‘

خواتین کے لیے پہلا علیحدہ ساحل سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے۔ (فوٹو سیدتی)

نایف الدویش نے کہا کہ’خواتین کے لیے پہلا علیحدہ ساحل سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد بلدیاتی کونسل کی سرمایہ کاری کو نئی جہت دینا اور زندگی کا معیار بلند کرنا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’خواتین کےعلیحدہ ساحل کے لیے مناسب رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ جہاں سبزہ زاروں کے علاوہ ریستوران، قہوہ خانے، سپر مارکیٹ اور مختلف قسم کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔‘
یہاں پرائیویسی کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے گا۔ یہ الجبیل شہر کی آبادی سے قریب ہوگا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ الجبیل انڈسٹریل سٹی کے باشندے آسانی سے ساحل پہنچ سکیں گے اور وہاں بیٹھ کر سیر کرسکیں گے۔

شیئر: