Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

  داخلی عمرہ زائرین کی عمر کا تعین

ہر 15 روز میں ایک بار عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے ایک سے زائد بار عمرہ اجازت نامے کے اجرا کی وضاحت کرکے یہ بھی بتا دیا کہ اندرون مملکت سے کس عمر کے  لوگ عمرہ کرسکتے ہیں- 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی عمر کا فیصلہ وزارت صحت کی ہدایت پر کیا گیا ہے- اس کے تحت  18 برس سے لے کر 70 برس تک کے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں- 
وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ ماہ رواں مارچ کے آخر یعنی  18 شعبان تک عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے- ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے ہر روز عمرہ اجازت ناموں کا اجرا ہورہا ہے- 
وزارت حج و عمرہ نے ایک اور بات واضح کی ہے- وزارت کا کہنا ہے کہ  عمرہ زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ سروس لازمی نہیں- جو چاہے یہ سروس حاصل کرے اور جو نہ چاہے اسے حاصل نہ کرے- 
وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرہ بحالی کا تیسرا مرحلہ جاری ہے- ہر 15 روز میں ایک بار عمرے کا اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے- 

شیئر: