جدہ میونسپلٹی نے 105 تجارتی ادارے سیل کردیے
جمعرات 18 مارچ 2021 22:24
تفتیش کے دوران متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں(فوٹو،ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں کے ثبوت ملنے پر شہر میں 105 تجارتی مراکز سیل کردیے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے 4394 چھاپے مارے تھے- اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں-
میونسپلٹی نے بیان جاری کرکے کہا کہ تفتیشی ٹیموں نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں تجارتی مراکز کے یہاں 174 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں-
میونسپلٹی نے انتباہ دیا ہے کہ اس کی تفتیشی ٹیمیں کورونا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کی نگرانی جاری رکھیں گی-