Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چار اپریل کو طلب

پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کے حوالے سے بننے والی صورت حال کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگریکٹو کمیٹی کا اجلاس چار اپریل کو طلب کیا ہے جبکہ اسی روز راولپنڈی میں جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
جمعرات کو بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فیصل کریم کنڈی، ہمایوں خان، قمرزمان کائرہ، نثار کھوڑو، سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، چوہدری منظور اور زمرد خان شریک ہوئے۔
خیال رہے منگل کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کے حوالے سے بننے والی صورت حال کے بعد پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کو بہت اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے اور 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم منگل کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے استعفوں کے نکتے سے عدم اتفاق کیا۔
اس اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی آن لائن شریک ہوئے تھے اور انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دیا تھا۔

شیئر: