گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 198328 کورونا ٹیسٹ کیے گئے- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ کورونا کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2101 مریض سامنے آئے ہیں- 2628 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ کووڈ سے 10 افراد کی موت واقع ہوئی ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 98 ہزار 328 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
Caption
جمعرات کو امارات میں کورونا کے 2101 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعدداد 4 لاکھ 34 ہزار 465 ہوگئی ہے جبکہ 2628 افراد کی صحت یابی کے بعد شفا پانے والوں کی کل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 105 ہے- 10 افراد کی موت کے بعد اب کل تعداد 1424 ہوچکی ہے-
اماراتی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے کا خاص اہتمام کریں اور کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں-