Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لیے مسجد نبوی کا دورہ

’زائرین کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اولین ترجیح ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے ایس او پیز اور زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے مسجد نبوی کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’دور ے کے دوران زائرین کو پیش کی مختلف خدمات اور سہولتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے‘۔
حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی شریف کے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی سعی اور کوشش کر رہے ہیں‘۔
’زائرین جب مسجد نبوی شریف آئیں تو انتہائی محفوظ اور پر سکون ماحول میں حرم کی روحانیت حاصل کریں ‘۔
’عمرہ زائرین اور عازمین کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اولین ترجیح ہے‘۔
 

شیئر: