Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سوشل میڈیا پر خطیر رقم کی نمائش کرنے والے غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں جو عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
شمالی حدود ریجن پولیس نے نا معلوم ذرائع سے حاصل کی جانے والی رقم کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شمالی حدود ریجن پولیس نے کے ترجمان کرنل متعب الغامدی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں دو افراد کو خطیر رقم کی نمائش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔
’یہ ویڈیو دونوں افراد میں سے کسی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس پر متعلقہ ادارے نے فوری طور پر شناخت کرلی‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’رفحا پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے، وہ پاکستانی تارکین ہیں جو عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں ہیں‘۔
’ان کے قبضے سے 85 ہزار ریال کی رقم ضبط کرلی گئی ہے‘۔
’ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 
 
 

شیئر: