Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

حرمین ٹرین کے لیے آن لائن بکنگ آئندہ پیر سے

کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سروس معطل کی گئی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)
حرمین ٹرین انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ پیر سے حرمین ٹرین کے لیے آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔ 
بدھ  31 مارچ سے ٹرین دوبارہ چلنے لگے گی۔ یاد رہے کہ 21 مارچ  2020 کو نئے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سروس معطل کردی گئی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق حرمین ایکسپریس ٹرین انتظامیہ نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ پیر سے آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔ 
 مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور جدہ کے کنگ عدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آمد ورفت کے ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔
سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین کا منصوبہ مشرق وسطی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا اور دنیا بھر میں چھٹا ہے۔ یہ  60 ارب ریال کی لاگت سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے حرمین ایکسپریس ٹرین سروس حج و عمرہ زائرین، مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سہولت کی خاطر مہیا کی ہے۔
 مکہ سے مدینہ کا سفر دو گھنٹے میں طے ہواتا ہے۔ دونوں مقدس شہروں کا فاصلہ  450 کلو میٹر کا ہے اور ٹریں 300 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلتی ہے۔ 
 

شیئر: