Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

امارات میں سنیچر سے منگل تک موسم غیر مستحکم  رہنے کا امکان

امارات کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  ہے کہ سنیچر سے منگل تک موسم غیر مستحکم  رہنے کا امکان ہے۔ گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ بعض اوقات مطلع ابر آلود رہے گا۔  
الامارات الیوم کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ سنیچر سے اتوار کی صبح تک امارات کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔
ہواؤں کا رخ شمال سے مغرب کی جانب ہوگا۔ سمندر میں ہواؤں کی رفتار تیز ہوگی۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے۔
ہواؤں کی فی گھنٹہ  رفتار بیس سے 50 کلو میٹر تک ہوگی۔ خلیج عرب میں اونچی لہریں اٹھیں گی جبکہ بحر عمان میں درمیانے درجے کی لہریں دیکھنے میں آئیں گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اتوار کو بیشتر علاقوں میں دھوپ نکلی  ہوگی مگر کہیں کہیں مطلع ابر آلود رہے گا اور درجہ حرارت کم رہے گا۔ رات کے وقت خنکی ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس امکان ہے کہ بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں پر ہلکی پھلکی دھند چھائی رہے۔ ہواؤں کی رفتار 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔
قومی مرکز نے بتایا کہ پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ رات کے وقت خنکی ہوگی۔

گرد آلود ہوائیں چلیں گی جبکہ بعض اوقات مطلع ابر آلود رہے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)

منگل کی صبح تک بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں کا ماحول ایسا ہی ہوگا جبکہ کئی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔
 منگل کو درجہ حرارت بڑھے گا اور رات کے وقت خنکی ہوگی جو بدھ کی صبح تک جاری رہے گی۔
ہواؤں کا رخ شمال مشرق سے جنوب مشرق کی جانب ہوگا۔ فی گھنٹہ رفتار  10 سے 30 کلو میٹر کے درمیان رہے گی۔ خلیج عرب اور بحر عمان میں لہریں اٹھیں گی۔ 

شیئر: