Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی عرب میں مزید سنیما کھولے جائیں گے

پرانے سینما گھروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر)
مووی سینما کمپنی نے کہا ہے کہ  سعودی عرب میں 7 نئے  سینما گھر کھولے  جائیں گے۔ مووی کمپنی نے پہلا سینما گھر 2019 میں کھولا تھا وہ اب سعودی عرب میں اپنا کاروبار بڑھا رہی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق کمپنی کے عہدیدار چیپمین ٹیلر نے بتایا کہ کمپنی  کورونا وبا کے باوجود سعودی عرب میں مقررہ وقت پر سینما گھروں کی تعداد بڑھانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے سینما گھر ریاض، جدہ اور بریدہ میں کھولے جائیں گے جبکہ پرانے سینما گھروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور ان میں نشستوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ 
مووی کمپنی نے سینما ڈائریکٹر، آن ڈیوٹی ڈائریکٹر، فلم آپریٹر ٹیکنیشن اور کیئر سروس ڈائریکٹر کی اسامیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

شیئر: