Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ٹیکس خلاف وزیوں پرایک ہزار سے زائد چالان

ٹیکس میں گڑبڑکرنےوالوں کے خلاف عوام ادارے کو مطلع کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
زکوۃ اور ٹیکسیشن اتھارٹی نے ایک ہفتے کے دوران مملکت میں ٹیکس خلاف ورزیوں پرایک ہزار7 تجارتی اداروں کے چالان کیے ۔
عربی روزنامے ’عکاظ‘ کے مطابق ٹیکس انسپکٹرز کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں اور علاقوں کے 6 ہزار 835 دورے کیے جن میں مذکورہ خلاف ورزیوں پرچالان کیے گئے۔
کیے جانے والے چالان کے حوالے سے ادارہ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جن میں مقررہ حد سے زائد ٹیکس کی وصولی سمیت ٹیکس رسیدیں مہیا نہ کرنا شامل تھا۔

بیشترشکایات صارفین کی جانب سے موصول ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کیے جانے والے چالان کی زیادہ تعداد صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پرمبنی تھی۔ اتھارٹی کو 215 شکایات موصول ہوئی جن میں کہا گیا تھا کہ دکانداروں نے ٹیکس تو لیا مگر اس کا کوئی اندراج نہیں۔
ٹیکس اتھارٹی نے اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ جو تاجر ٹیکس سسٹم میں خرابی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس ضمن میں ٹیکس انسپکٹرز کی ٹیموں کے دورے جاری رہیں گے تاکہ ٹیکس میں چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔
دوسری جانب سے اتھارٹی نے صارفین کوبھی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی پرادارہ کو مطلع کریں جس کےلیے ادارے کی ایپ بھی انسٹال کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں درست اطلاع دینے والے کو انعام کے طورپر جرمانہ کا ڈھائی فیصد دیا جائے گا۔
واضح رہے مملکت میں تجارتی اور سروسز کے اداروں پر15 فیصد ٹیکس ہے جسے ادا کرنا لازمی ہے۔ ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے ہررجسٹرڈ تجارتی ادارے کو ٹیکس نمبر جاری کیا گیا ہے جسے رسید پردرج کرنا لازمی ہے ایسا نہ کرنے پرسخت تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں۔

شیئر: