جدہ: کورونا ضوابط کی خلاف ورزیاں، 102 دکانیں سیل
جمعرات 11 مارچ 2021 21:48
بلدیہ کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں جاری رہیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بلدیہ نے جدہ میں 102 تجارتی ادارے و دکانیں سیل کردیے گئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز متعلقہ اداروں کے اشتراک سے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے مسلسل چھاپے مار رہے ہیں-
جدہ میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ ٹیموں نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں 145 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں- انسپکٹرز ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں-
میونسپلٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ صارفین ایس او پیز کی پابندی میں معاون ہیں- بلدیہ کی جانب سے اس حوالے سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو کہیں بھی ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نظر آئے تو وہ ٹول فری نمبر940 یا ’بلدی‘ ایپ کے ذریعے مطلع کریں-