عرب دنیا میں سعودی عرب کی بحری ٹرانسپورٹ پہلے نمبر پر
جمعرات 11 مارچ 2021 12:08
’سعودی عرب کا شمارعرب دنیا میں پہلے اورعالمی دنیا میں 20 ویں نمبر پر ہوتا ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی سالانہ کانفرنس "UNCTAD" کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سمندری ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے شعبے میں سعودی عرب ک اشمار عرب دنیا میں پہلے اور عالمی دنیا میں 20 ویں نمبر پر ہوتا ہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لگاتار دوسرے سال عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح عالمی سطح پر تین درجے بہتری کے ساتھ عالمی سمندری نقل و حمل کی صنعت میں اس کا 20 واں نمبر ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کی بحری نقل و حمل 13.5 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے، یہ سعودی سمندری بیڑے ٹنج کی گنجائش سے زیادہ ہے یوں اس عالمی پوزیشن تک پہنچنے میں مملکت کامیاب رہی۔
سعودی حکومت اس اہم صنعت سمندری ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو وژن 2030 کے تحت ترقی دینے پر کام کر رہی ہے، جو دنیا میں تیل کی توانائی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ نقل و حمل میں بھی سعودی عرب کے مقام کو ممتاز کرے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری ٹرانسپورٹ کے ذریعہ تجارتی مصنوعات کی منتقلی میں بھی آسانی ہوگی۔
سعودی عرب موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں میں بہتری لاتے ہوئے لاجسٹک خدمات کی ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
اس کے علاوہ سمندری ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے میدان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ سمندری نقل و حمل کی ترقی کے لیے قومی افواج پر انحصار کرے گا۔
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی بحری جہازوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور سمندری ٹرانسپورٹ خدمات کی استعداد کار اور معیار کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے جس سے مملکت کی 89 فیصد ضروریات پوری ہون گی۔ وزارت اس کے لیے سمندری سامان کی نقل و حمل میں آسانی اور معیار کو بہتر پر کام کر رہی ہے۔