Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

لاکھوں ریال کے موبائل چرانے والے تین شہری گرفتار

متعدد مسروقہ موبائل سیٹ اور 31 ہزار ریال ضبط  کرلیے گئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے شہر کے شاپنگ مال کے کمیونیکیشن سینٹر سے ساڑھے تین لاکھ  ریال مالیت کے 84 موبائل چوری کرنے والے دو شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے بیان میں بتایا کہ واردات کرنے والے دونوں سعودی شہری عمر کے چوتھے اور چھٹے عشرے میں ہیں۔ ملزمان نے شاپنگ سینٹر سے تیرہ ہزار ریال بھی کیشیئر سے چھینے تھے۔ 
بیان میں مکہ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے متعدد مسروقہ موبائل سیٹ اور 31 ہزار ریال ضبط  کرلیے گئے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے الزامات تسلیم کرلیے ہیں۔ ان کے خلاف شواہد جمع کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ واقعے کی تفصیلات سے پبلک پراسیکیوشن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: