Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
پیر ، 18 اگست ، 2025 | Monday , August   18, 2025
تازہ ترین

تیل تنصیبات پر حملوں سے عالمی معیشت کو خطرہ: سعودی کابینہ

سعودی کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ مملکت میں تیل کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے عالمی معیشت پر حملے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سعودی تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقدامات، دنیا میں انرجی سپلائی کی سیکیورٹی، پٹرولیم برآمدات، عالمی تجارت اور جہاز رانی کے تحفط کا جائزہ لیا گیا ہے۔
کابینہ نے کہا  کہ ’حالیہ دنوں میں دو حملے ہوئے جس میں راس تنورہ آئل پورٹ اور ظہران کے قریب آرامکو کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جو عالمی قوانین اور اقدار کی صریحا خلاف ورزی ہیں‘۔
سعودی حکام نے بین الاقوامی برادری اورعالمی تنظیموں سے پھر مطالبہ کیا کہ’ وہ ان حملوں کے خلاف متحد ہوجائیں جن کا نشانہ شہری اہداف اور اہم تنصیبات ہیں‘۔

 

شیئر: