Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

کورونا ویکسین لینے والوں کے لیے خصوصی رعایت

’کورونا ویکسین لینے والوں کو دی جانے والی خصوصی آفر کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ تجارتی ادارے کورونا ویکسین لینے والوں کو خصوصی رعایت دے سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین لینے کو دی جانے والی خصوصی آفر کے لیے تجارتی اداروں کو اجازت نامہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
’ویکسین لینے والوں کو دی جانے والی رعایت تجارتی اداروں کے سیل کے کوٹے سے منہا نہیں ہوگی‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں تجارتی اداروں کو رعایتی پیشکش یا سیل میلے سے پہلے وزارت تجارت سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔ تجارتی اداروں کا سپیشل ڈسکاؤنٹ کے لیے خصوصی کوٹہ ہے جس سے تجاوز نہیں کیا جاسکتا۔

شیئر: