مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی پر حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس حملے کی بہت بڑی قیمت چکانی ہوگی، تم دو تھپڑمارو گے، ہم دس تھپڑ ماریں گے۔‘
اتوار کو لاہور میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’سینیئر قیادت کی کرائے کےغنڈوں کے ہاتھوں تذلیل برداشت نہیں کی جائے گی۔ پارلیمنٹ لاجز کو بنکر بنایا ہواتھا ایسا لگا شمالی وزیرستان کا علاقہ ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لانگ مارچ اور کراچی میں این اے 249 کے الیکشن سمیت بہت سے اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
’پی ڈی ایم نے سیاسی کارڈ کھیل کر بتا دیا یہ حکومت کتنی نازک ہے‘Node ID: 546726
-
ق لیگ کی بلاول سے معذرت، ’چیئرمین سینیٹ کا ووٹ دینا ممکن نہیں‘Node ID: 546991