اونٹ سوار ٹیم سعودی عرب کے جنوب مغربی ساحل پہنچ گئی
اونٹ سوار ٹیم سعودی عرب کے جنوب مغربی ساحل پہنچ گئی
اتوار 7 مارچ 2021 10:00
0 seconds of 1 minute, 49 secondsVolume 90%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume↑
Decrease Volume↓
Seek Forward→
Seek Backward←
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
Live
00:00
01:49
01:49
سعودی عرب کی جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لیے اونٹ سوار ٹیم جنوب مغربی ساحل پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اونٹ کلب کے تحت ’خفاف‘ ٹیم نے اپنے سفر کا آغاز قنفذہ کیا ہے جہاں صحرائی راستہ عبور کرتے ہوئے سبت الجارہ پہنچی، بعد ازاں وادی قنونا کے کھیتوں اور جھرنوں سے گزرتے ہوئے جنوب مغربی ساحل تک پہنچ گئی ہے۔
’اونٹ عرب ثقافت و تہذیب کا اہم حصہ ہے جہاں اسے نہایت لاڈ سے پالا جاتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خفاف ٹیم میں سیاحوں کے علاوہ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ اور عام افراد بھی شامل ہیں۔
ٹیم کا مقصد ایک طرف سعودی عرب کی جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے تو دوسری طرف نوجوان نسل میں اونٹوں کی اہمیت اور افادیت واضح کرنی ہے۔
’ٹیم کا مقصد سعودی عرب کی جغرافیائی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے‘ (فوٹو: سبق)
اونٹ عرب ثقافت و تہذیب کا اہم حصہ ہیں جبکہ سعودی عرب میں اونٹ کی بڑی قدر ہے جہاں اسے نہایت لاڈ سے پالا جاتا ہے۔
ٹیم میں شامل سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سفر کے ہر پہلو کو اجاگر کرنے کے علاوہ قومی ثقافتی ورثے کے احیا کے لیے کام کر رہے ہیں۔