Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

ریاض میں راہگیروں کو لوٹنے والے نو افراد گرفتار

ملزمان خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے  راہگیروں پر حملے کرکے انہیں لوٹنے والے نو رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
پکڑے جانے والے ملزمان میں سے 8 سعودی شہری ہیں جبکہ نویں کا تعلق بنجارہ قبائل سے ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزمان عمر کے دوسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔
یہ موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر ریاض کے محلوں میں داخل ہوتے اور خواتین سے پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے جبکہ راہگیروں سے کرنسی اور قیمتی اشیا بھی چھین لیتے تھے۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشنوں کو ان کی بابت شکایات مل رہی تھیں۔
گرفتاری کا ٹاسک سپیشل  ٹیم کو دے دیا گیا تھا جس نے انہیں شناخت کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: