Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ٹرک کے ذریعے 26 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

سمگلنگ پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے- (فوٹو محکمہ کسٹم)
سعودی کسٹم نے الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے 26 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنادیں-

ٹرک کے خفیہ خانوں میں گولیاں چھپائی گئی تھیں- (فوٹو محکمہ کسٹم)

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ کسٹم نے بیان جاری کرکے بتایا کہ انسداد منشیا ت کے ادارے کے تعاون سے ان پانچ افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے  نشہ آور گولیاں طلب کی تھیں-
محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ 26 لاکھ  سے زیادہ  نشہ آور گولیاں ایک ٹرک کے نچلے حصے اور پتھروں کے خول کے درمیان پیشہ ورانہ انداز سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: