Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

صامطہ میں تفتیشی دورہ، ماسک نہ پہننے پر 5 افراد کو جرمانہ

’مشترکہ کمیٹی میں کمشنری، پولیس، بلدیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار شامل تھے‘ ( فوٹو: سبق)
صامطہ کے کمشنر احمد بن عبد اللہ زعلہ کی نگرانی میں مشترکہ کمیٹی نے شہر میں ایس او پیز کی نگرانی کے لیے تفتیشی دورہ کیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق مشترکہ کمیٹی میں کمشنری، پولیس، بلدیہ اور محکمہ صحت کے اہلکار شامل تھے۔

تفتیشی دورہ شہر کی مختلف مارکیٹوں، دکانوں، ریستورانوں اور پبلک مقامات پر کیا گیا ہے جہاں حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد کو یقینی بنایا گیا۔

تفتیشی دورے کے دوران ماسک نہ پہننے پر 5 افراد کو جرمانے عائد کیے گیے، ایک دکان کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کر دیا گیا جبکہ چھوٹی موٹی خلاف ورزیوں پر متعدد دکانداروں کو نوٹس جاری کیے گیے۔

تفتیشی ٹیم نے دورے کے دوران انسداد وبا اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی آگاہی بھی دی نیز عام افراد سے ملاقاتیں کرکے سماجی دوری اختیار کرنے ہدایات دی ہیں۔

شیئر: