Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

لبنانی ڈیزائنر ربیع کیروز کے ملبوسات کی نئی کلیکشن

 ڈیزائنر کا نیا انداز خواتین کو ہر روز اپنی جانب راغب کرے گا۔ (فوٹو گیٹی امیج)
لبنانی ڈیزائنر ربیع کیروز نے موسم بہار اورگرما 2021 کیلئے ڈیزائن کئے جانیوالے ’ پہننے کے لئے تیار‘ ملبوسات کو فیشن کے محبان کیلئے زیادہ رسائی کے قابل بنادیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق’ ڈبلیوڈبلیو ڈی‘ کے مطابق میسن رابن کیروز کے بانی جو پیرس اور بیروت کے درمیانی علاقے میں مقیم ہیں،انہوں نے آنے والے سیزن کے لئے اپنی پیش کشوں کو وسیع تر کر دیا ہے۔

ملبوسات میں ہلکے اور شوخ رنگوں کے ساتھ تازہ پرنٹس کو ملایا گیاہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس کے علاوہ ان کے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کی  قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی بھی واقع ہو رہی ہے۔
 ڈیزائنر ربیع  کا یہ نیا انداز خواتین کو ہر روزکے ملبوسات کے لئے اپنی جانب راغب کرے گا۔
برانڈ کے انسٹاگرام پر بتایا گیا ہےکہ ربیع کیروز کی نئی پیش کشیں’نرم اور چنچل‘ ہیں۔ 

ملبوسات کی  قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد کمی بھی ہو رہی ہے۔ (فوٹو انسٹا گرام)

فیشن مہم کے لئے تیارشدہ وڈیو میں ڈیزائنر نے پھولوں سے متاثرہ ترتیب میں ملبوسات ، سکرٹس ، قمیصوں ، ٹراوزرز اور کوٹس کی نمائش کی ۔
ان ملبوسات میں ہلکے اور شوخ رنگوں کی حامل بلاکنگ اور تازہ پرنٹس کو ملایا گیاہے۔
واضح رہے کہ  ربیع کیروز کے علاوہ معروف لبنانی مشہور لیبل ایلی صعب اور دبئی میں مقیم ایٹلیئر کرسٹینا فیدلزکایا، پیرس فیشن ویک میں 6 مارچ کو اپنے نئے تیار شدہ ملبوسات نمائش  میں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شیئر: