طائف میں مشہور بازار بند، مکہ میں 9 دکانوں کو نوٹس جاری
طائف میں مشہور بازار بند، مکہ میں 9 دکانوں کو نوٹس جاری
منگل 2 مارچ 2021 10:10
’تفتیشی ٹیمیں مذکورہ بازار کی انتظامیہ کو اس سے پہلے نوٹس جاری کرچکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر کے معروف عوامی بازار کو بند کرا دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بازار میں تفتیشی کارروائی ہوئی جس سے معلوم ہوا کہ یہاں سماجی فاصلہ اور حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں ہو رہا‘۔
’سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں کے باعث دکانداروں کو کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد بازار کے مرکزی دروازے سربمہر کردیئے گیے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیمیں مذکورہ بازار کی انتظامیہ کو اس سے پہلے نوٹس جاری کر چکی ہیں لیکن انتظامیہ نے حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کیا‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 دکانوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی دوروں کے دوران مذکورہ دکانوں میں معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن پر دکانوں کے مالکان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے‘۔
’بازار میں سماجی فاصلہ اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی ہو رہی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
’دکاندار نوٹس ملنے کے بعد قابل اعتراض امور کو درست کرنے کے پابند ہیں، انہیں پابندی کرنے کے لیے مہلت دی گئی ہے‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’شہری بھر کی مارکیٹوں اور عوامی مقامات میں تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘۔