کنگ سعود یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کی ڈین، می محمد الراشد
کنگ سعود یونیورسٹی کالج آف نرسنگ کی ڈین، می محمد الراشد
اتوار 28 فروری 2021 23:14
ان کی خدمات کو مزید دو سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
می محمد الراشد جو 2018 سے کنگ سعود یونیورسٹی (کے ایس یو) کے کالج آف نرسنگ کی ڈین رہی ہیں کی خدمات کو حال ہی میں مزید دو سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق می محمد الراشد نے 1996 میں کے ایس یو کے کالج آف اپلائیڈ میڈیکل سائنسز (سی اے ایم ایس) سے کلینیکل لیبارٹری سائنسز میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔
چھ سال بعد اسی کالج سے انہیں کلینیکل لیبارٹری سائنسز میں ماسٹرز کی ڈگری دی گئی جس میں بائیو کیمسٹری بڑا سبجیکٹ تھی۔
می محمد الراشد نے 2014 میں یونیورسٹی کالج لندن سے مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کیا۔
می محمد الراشد سی اے ایم ایس میں کلینیکل لیبارٹری سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ سی اے ایم ایس میں کلینیکل لیبارٹری سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر بھی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سی اے ایم ایس میں 2008 سے 2009 تک ڈینٹل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی نائب بھی رہی ہیں۔
اس سے پہلے الرشید سی اے ایم ایس میں کلینیکل لیبارٹری سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرار کی حیثیت سے کام کرتی تھیں جہاں انہوں نے 2002 سے 2008 تک کلینیکل بائیو کیمسٹری، دی ان بارن ایریرآف میٹابولزم،کلینیکل انزیمولوجی، سائنٹیفک رائیٹنگ اور ریسرچ میتھوڈولوجی کے مضامین پڑھاتی تھیں۔
یونیورسٹی کالج لندن سے مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
1997 میں شروع ہونے والے پانچ سالوں میں انہوں نے سی اے ایم ایس کے کلینیکل لیبارٹری سائنسزکے شعبہ میں میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ عملی لیبارٹری کی مہارت اور تکنیک کی تعلیم، بنیادی اور اعلی درجے کی بائیو کیمسٹری کورسز کے لیے ری ایجنٹس اور ڈیزائن تجربات تیار کرنا۔
انہوں نے 1996 سے 1997 کے دوران ریاض میں واقع کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں اپنی انٹرن شپ کی۔
وہ مالیکیولر جنیٹکس کی تکنیک میں ماہر ہیں جس میں ڈی این اے،پی سی آر،کلوننگ، ڈی این اے تسلسل، ہوموزائگسوٹی میپنگ اور اگلی نسل کی ترتیب ہے۔