Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

نومولود کو پیسنجر سیٹ پر گود میں اٹھانا خلاف ورزی ہے؟

’بچوں کو بچھلی سیٹ پر بے بی چیئر پر ہی بٹھانا ضروری ہے‘ ( فوٹو: مزمز)
نومولود کو پیسنجر سیٹ پر بیٹھنے والا شخص گود میں اٹھائے تو کیا یہ ٹریفک خلاف ورزی ہے؟
محکمہ ٹریفک نے اس اہم سوال کا جواب دے دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک سے کسی نے سوال کیا ہے کہ ’نومولود کو پیسنجر سیٹ پر بیٹھنے والا شخص گود میں اٹھائے تو کیا اس پر خلاف ورزی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بچوں کو پچھلی سیٹ پر بچوں کے لیے مخصوص چیئر پر ہی بٹھانا چاہئے، یہ ان کی سلامتی کے لیے ضروری ہے‘۔
’بچوں کو اگلی سیٹ پر بٹھانا ایک تو خلاف ورزی ہے اور دوسری طرف ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے‘۔
’نومولود کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کا جواب یہ ہے کہ اسے پچھلی سیٹ پر بے بی چیئر پر بٹھانا چاہئے، اگر نومولود کی مسلسل نگرانی کی ضرورت ہے تو پیسنجر اس کے ساتھ پچھلی سیٹ پر بیٹھ سکتا ہے‘۔
 
 

شیئر: