Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 09 اگست ، 2026 | Sunday , August   09, 2026
اتوار ، 09 اگست ، 2026 | Sunday , August   09, 2026

صحت، تعلیم ، انشورنس کی سعودائزیشن جلد ہوگی

ریاض .... وزارت محنت و سماجی فروغ کے ترجمان خالد ابالخیل نے ا طلاع دی ہے کہ صحت ، تعلیم، سیاحت، انشورنس، بینک اور نقل و حمل کے شعبوں کی سعودائزیشن جلد کی جائیگی۔ ابا الخیل نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے سعودی نوجوانوں کو خوشخبری سنائی کہ جس طرح موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کی گئی اس فیصلے پر عمل درآمد کرایا گیا اور اس فیصلے کو کامیاب کرایا گیا اسی طرح ریٹیل، صحت، تعلیم، سیاحت، انشورنس، بینک اور ٹرانسپورٹ وغیرہ دیگر شعبوں کی سعودائزیشن بھی جلد کی جائیگی۔
 

شیئر: