Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی مندوب اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے خواتین کے درمیان ملاقات

ملاقات میں خواتین کے سٹیٹس سیشن (سی ایس ڈبلیو 65) کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: پی ایس اے)
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندہ عبداللہ المعلمی نے اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے خواتین اسا ریگنر سے ورچوئل ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی اس ملاقات میں خواتین کے سٹیٹس سیشن (سی ایس ڈبلیو 65) کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جس کا انعقاد آنے والے دنوں میں ہو گا اور جس میں سعودی عرب بھی حصہ لے گا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
المعلمی نے اقوام متحدہ کے لیے موزمبیق کی جانب سے نئے مقرر ہونے والے پرڈو کمیساریو افونوس سے بھی ورچوئل ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔
دونوں ملاقاتوں میں المعلمی بیورو کے ڈائریکٹر فیصل الحقانی اور شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ تافل الاقبی بھی موجود تھے۔

شیئر: