Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی کسٹم نے شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

سعودی کسٹم کے افسران نے دمام کنگ عبدالعزیز بندرگاہ سے شراب کی 1370 بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی کسٹم نے بیان میں کہا کہ شراب کی بوتلیں سریوں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ تفتیشی کارروائی کے دوران  شراب برآمد کرلی گئی۔

شراب کی بوتلیں وصول کرنے والے بھی گرفتار کرلیے گئے۔(فوٹو سبق)

سعودی کسٹم نے بتایا کہ شراب کی بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے میں مشرقی ریجن کی پولیس نے تعاون کیا ہے۔
شراب کی بوتلیں وصول کرنے والے بھی گرفتار کرلیے گئے۔ ان کا تعلق دو عرب ملکوں سے ہےْ دونوں دمام میں رہائش پذیر تھے۔ 

شیئر: