امارات: شفایاب افراد کی تعداد میں اضافہ، 58 لاکھ سے زائد نے ویکسین لگوا لی
امارات: شفایاب افراد کی تعداد میں اضافہ، 58 لاکھ سے زائد نے ویکسین لگوا لی
جمعرات 25 فروری 2021 17:49
امارات میں جمعرات کو کورونا سے متاثرین کی تعداد 3025 رہی- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق ’جمعرات کو 3025 کووڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ جمعرات کو شفا یاب افراد کی تعداد 4678 رہی- کورونا سے اموات کی تعداد 18 رہی-‘
اماراتی خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’کووڈ 19 کے جمعرات کو 3025 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کل تعدداد 3 لاکھ 81 ہزار 662 ہوگئی ہے۔‘
’جمعرات کو شفایاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور 4678 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے اس طرح اب تک شفا پانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 59 ہوچکی ہے- 18 اموات کے بعد اب تک کل مرنے والوں کی تعداد 1182 ہے-‘
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 195866 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے (فوٹو: وام)
وزارت صحت نے اعلامیے میں مزید بتایا ہے کہ ’گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 195866 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں-‘
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیے میں بتایا ہے کہ ’جمعرات 25 فروری 2021 تک 58 لاکھ 46 ہزار 36 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے-‘