مشترکہ تفتیشی کمیٹی کا دورہ، متعدد خلاف ورزیاں ضبط
مشترکہ تفتیشی کمیٹی کا دورہ، متعدد خلاف ورزیاں ضبط
جمعرات 25 فروری 2021 10:18
’57 مختلف مقامات کے دورے کے دوران 11 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
شرورہ کمشنری نے متعدد سرکاری اداروں کی مشترکہ کمیٹی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دورے میں 57 مختلف مقامات کے دورے کے دوران 11 خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘۔
مشترکہ تفتیشی کمیٹی میں سیکیورٹی ادارے، محکمہ صحت، بلدیہ اور کمشنری اہلکار شامل تھے۔
سبزی اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے 50 کارکنوں کو جرمانے عائد کیے گیے‘ ( فوٹو: سبق)
تفتیشی کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مختلف مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کے علاوہ پبلک مقامات میں ایس او پیز کے علاوہ وزارت تجارت، بلدیہ اور اقامہ ولیبر قوانین کا جائزہ لیا گیا ہے‘۔
’ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں کے علاوہ ماسک اور سماجی دوری کی پابندی نہ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے‘۔
’شہر کی مارکیٹوں میں سبزی اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے کارکنوں میں سے 50 کے خلاف جرمانے عائد کیے گیے ہیں‘۔