Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض کے شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

شاپنگ سینٹر میں موجود کارکنان اور لوگوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا (فوٹو: ٹوئٹر) 
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فائر بریگیڈ  نے العریجا محلے کے ایک شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق آگ لگنے سے شاپنگ سینٹر میں موجود کارکنوں اور لوگوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ 
العریجا کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے پر وہاں موجود دیگر لوگوں کے ہمراہ پاکستانی صارفین بھی  تیزی سے باہر نکل آئے تھے۔

 آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بلا تاخیرآپریشن شروع کردیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بلا تاخیرآپریشن شروع کردیا تھا۔ 
شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے مناظر پر مشتمل ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے جن میں نظر آرہا ہے کہ شاپنگ سینٹر کا ایک حصہ اور وہاں کھڑی ہوئی ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔ 

شیئر: